• 18 اکتوبر, 2026

ہو سو سال کی شادمانی مبارک

عطائے خلیفہٴ ثانی مبارک
مسرت بھری یہ کہانی مبارک
ہو لجنہ کو یہ کامرانی مبارک
ہو سو سال کی شادمانی مبارک

جو چودہ ستاروں کا تھا کارواں اک
وہ سو سال میں ہے بنی کہکشاں اک
یہ برکت، یہ نعمت، روانی مبارک
ہو سو سال کی شادمانی مبارک

خلافت کے سائے میں ہر دم پلی ہے
خلافت سے ہی رہنمائی ملی ہے
خلافت کی یہ مہربانی مبارک
ہو سو سال کی شادمانی مبارک

خلافت کی ہر دم وفادار ہوویں
لٹانے کو اولاد تیار ہوویں
وفاؤں کی مشعل جلانی مبارک
ہو سو سال کی شادمانی مبارک

ہمیشہ ہی چوکس و ہشیار ہم ہیں
عدو کے لیے ننگی تلوار ہم ہیں
ہمیں یہ خوشی جاودانی مبارک
ہو سو سال کی شادمانی مبارک

ہمارے لبوں پر دعائیں ہوں دائم
ہمی سے گھروں میں محبت ہو قائم
محبت کی یہ راجدھانی مبارک
ہو سو سال کی شادمانی مبارک

(سعدیہ تسنیم سحر۔جرمنی)

Read Previous

اطاعت امیر

Read Next

ایڈیٹر کے نام خطوط

Most Popular