• 18 اکتوبر, 2026

اطلاعات اعلانات

نکاح

مکرمہ قدسیہ محمود سردار لکھتی ہیں کہ

اللہ تعالیٰ کےفضل سےحضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت 29فروری 2020ء کو بعد نماز عصر مسجدمبارک اسلام آباد۔یوکے میں میرے بیٹے عزیزم احسان محمود سردار(واقفِ نو) آف کینیڈا۔ابن مکرم محمود الغنی سردار لاہور کے نکاح کا اعلان عزیزہ حمیرا حیٔ (واقفہ نو) بنت مکرم حافظ عبدالحی بھٹی سے 25ہزار کینیڈین ڈالرحق مہر پرفرمایا اور اس کے بابرکت ہونے کے لئے دعا بھی کروائی۔ الحمدللہ

عزیزم احسان مکرم محمد یوسف سلیم مربی سلسلہ کا نواسہ اور مکرم سردار عبدالسمیع مرحوم ماڈل ٹاؤن لاہور کا پوتا ہے جبکہ عزیزہ دلہن حضرت قاضی محمد اکبرؓ صحابی حضرت مسیح موعودؑ کی نسل سے ہے۔ قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن سے دعا کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ ان بچوں کے نصیب نیک کرے اور ان کو ہمیشہ اپنی رضا کی راہوں پرچلائے۔ آمین

Read Previous

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 7 تا 13 مارچ 2020ء

Read Next

جامعۃ المبشرین سیرالیون کی سرگرمیاں

Most Popular