• 18 اکتوبر, 2026

بدنظری ایک زہریلا تیر ہے

اَلنَّظْرَةُ سَہْمٌ مَّسْمُوْمٌ مِّنْ سِہَامِ إبْلِیْسَ مَنْ تَرَکَہَا مِنْ مَخَافَتِیْ أَبْدَلْتُہٗ إِیْمَانًا یَجِدُ حَلَاوَتَہٗ فِیْ قَلْبِہٖ

(المنذری،عبدالعظیم،الترغیب والترھیب،بیروت ،دارالکتب العلمیہ،1417ھ، جلد3،صفحہ153)

’’بدنظری شیطان کے زہر آلود تیروں میں سے ایک زہریلا تیرہے، جو شخص اس کو میرے خوف کی وجہ سے چھوڑ دے، میں اس کو ایک ایسی ایمانی قوت دوں گا، جس کی شیرینی وہ اپنے دل میں پائے گا۔‘‘

تمہاری نگاہیں اچانک پڑنے والی نظر کی پیروی نہ کریں

عَنْ اَبِیْ بُرَیْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِعَلِیٍّ یَاعَلیُّ لَا تُتْبَعِ النَّظْرَۃُ النَّظْرَۃَ فَاِنَّ لَکَ الْاُوْلیٰ وَلَیْسَتْ لَکَ الْاٰخِرَۃُ۔

(سنن ابو داؤد کتاب النکاح باب مَا یُؤْمَرُ بِہٖ مِنْ غَضِّ الْبَصَرحدیث نمبر382)

ترجمہ: ’’حضرت ابو بریدۃ ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت علی ؓ کو فرمایا کہ ایک نظرکےبعددوسری نظرنہ ڈالوکیونکہ (اچانک پڑنے والی)پہلی نظرتومعاف ہے۔ لیکن اس کے بعد دوسری نظر معاف نہیں۔‘‘

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

بے محابا اپنی آنکھ کو ہر طرف مت اٹھائے پھرو

Most Popular