• 18 اکتوبر, 2026

نصرت الٰہی

نصرت الٰہی
(کلام حضرت مسیح موعود ؑ)

خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے
جب آتی ہے تو پھر عالَم کو اک عالَم دکھاتی ہے

وہ بنتی ہے ہوا اور ہر خس رہ کو اڑاتی ہے
وہ ہو جاتی ہے آگ اور ہر مخالف کو جلاتی ہے

کبھی وہ خاک ہوکر دشمنوں کے سر پہ پڑتی ہے
کبھی ہوکر وہ پانی ان پہ اک طوفان لاتی ہے

غرض رکتے نہیں ہرگز خدا کے کام بندوں سے
بھلا خالق کے آگے خلق کی کچھ پیش جاتی ہے

Read Previous

خلاصہ خطبہ جمعۃ المبارک مؤرخہ 14؍جنوری 2022ء

Read Next

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 14؍جنوری 2022ء

Most Popular