• 18 اکتوبر, 2026

اعلان وفات

مکرمہ شازیہ احمد صدیقی ہالینڈ سے لکھتی ہیں:
میرے والد مکرم انور شاہ اسٹیل ٹاؤن کراچی ابن مکرم سید محمد عبداللہ شاہ آف گوجرہ موٴرخہ 11؍دسمبر 2022ء کو اچانک بوجہ ہارٹ اٹیک وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔

آپ کی عمر 77 سال تھی۔ آپ کو کراچی پولیس میں ملازمت کا موقع ملا اور نہایت دیانت داری سے اپنی ملازمت کی۔ریٹائرمنٹ کے بعد حال میں شعبہ رشتہ ناطہ میں چند سال خدمت کی توفیق ملی۔ انتہائی سادہ طبیعت، بے ضرر اور نافع الناس وجود تھے۔ ہر ایک سے انتہائی محبت سے ملتے۔ آپ کے پسماندگان میں 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ والد صاحب کے درجات بلند فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے آمین۔

پسماندگان سے ادارہ افسوس کرتا ہے۔

Read Previous

پردہ اعزاز ہے عورت کا

Read Next

آفتاب آمد دلیل آفتاب

Most Popular