• 18 اکتوبر, 2026

مرے آنسو گہر کردے

خطائیں درگزر کر دے
دعائیں بااثر کر دے

یہ گھڑیاں آزمائش کی
خدایا! مختصر کر دے

بلائیں ٹال دے ساری
مرے آنسو گہر کردے

میں پتلا ہوں گناہوں کا
مرا آساں سفر کر دے

اگر چاہے خدا، زاہد!
ترا لکھا امر کر دے

(سید طاہر احمد زاہد)

Read Previous

آپس کے تعلقات

Read Next

اعلان نکاح

Most Popular