• 18 اکتوبر, 2026

دعا

حضورِ قلب دے مجھ کو، مجھے یوں معتبر کر دے
کھڑا ہوں دھوپ میں ، اپنی رضا میرا شجر کر دے
ترے محبوب کی ، تیری محبت چا ہتا ہوں میں
جو تیر ی یاد میں نم ہو، مجھے وہ چشمِ تر کر دے
محبت ہے تجھے ان سے جو تیری مالا جپتے ہیں
جو تیرے ذکرسے معمور ہو، دل کو وہ گھر کر دے
میں نعر ہ رَبُّنَا اللّٰہُ کا لگا ؤں استقا مت سے
مجھے تقویٰ عطا کر ، عشق کو میرا ہنر کر دے
کلامِ پاک سے رغبت ہو، دل میں عشق ہو تیرا
رضا میں تیری سر گرداں رہوں شام و سحر، کر دے
مجھے بیعت کی شرطوں پر عمل کرنے کی دے توفیق
کہ نفسِ مطمئنّہ اپنے ثا قب کا ثمر کر دے

(نور احمد ثاقب۔ بورکینا فاسوحال سیرالیون)

Read Previous

جنت کا نظارہ

Read Next

عورت کے مقابلہ میں کھڑا ہونے والا بزدل ہے

Most Popular