• 18 اکتوبر, 2026

کامیاب دورۂ امریکہ کے بارے میں چند اشعار

مرے آقا! خدا کے فضل سے ہیں کامراں آئے
پیام حق سنا کر ہر طرف سے شادماں آئے

کیا اسلام کے چہرے کو روشن ہر کنارے پر
محمد کے محاسن کو فروزاں کر کے واں آئے

دیا درسِ محبت اور اُخوت میرے آقا نے
نصیحت ہر طرح فرما کے میرِ کارواں آئے

خدا کے گھر کیے تعمیر امریکہ کے شہروں میں
نظارہ دیکھنے یہ احمدی پیروجواں آئے

عطا کی ہے انہیں مولا نے حکمت بھی، فراست بھی
وہاں پر ہر جگہ دے کر وہ حکمت کے بیاں آئے

خدا کی خاص رحمت سے خلافت ہے ملی ان کو
خدا کے شیر بن کر وہ بہادر پہلواں آئے

ہمارے واسطے لازم ہے کہ طاعت کریں اس کی
وہ بن کر ڈھال سب کے واسطے ہیں مہرباں آئے

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

Read Previous

بہترین امت

Read Next

ہومیو دُنیا میں ممکنہ حیرت انگیز پیش رفت

Most Popular