• 18 اکتوبر, 2026

الفضل

ہم کو پیاروں کی خبر دیتا رہے

یہ یوں ہی شیریں ثمر دیتا رہے
سب کو یہ لعل و گوہر دیتا رہے

جن سے ملتی ہے حیاتِ جاوداں
ان بہاروں کی خبر دیتا رہے

یہ صداقت کی وراثت کا امیں
نور کی روشن سحر دیتا رہے

سب کو یہ جام مئے لطف و سرور
خوب سے بھی خوب تر دیتا رہے

یہ یوں ہی زندہ رہے صدیوں تلک
ہم کو پیاروں کی خبر دیتا رہے

(عبد الصمد قریشی)

Read Previous

اللہ کی راہ میں مال نکالنا

Read Next

ہم کہ ٹھہرے اجنبی

Most Popular