• 18 اکتوبر, 2026

جلسہ میں حاضر ہونے کا فکر رکھیں

آج کے دن کے بعد جو 30 دسمبر1891ء ہے آئندہ اگر ہماری زندگی میں 27 دسمبر کی تاریخ آجاوے توحتی الوسع تمام دوستوں کو محض للہ ربانی باتوں کے سننے کے لئے اور دعا میں شریک ہونے کے لیے اس تاریخ پرآ جانا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔ اور کم مقدرت احباب کے لیے مناسب ہوگا کہ پہلے ہی سے اس جلسہ میں حاضر ہونے کا فکر رکھیں اور اگر تدبیر اور قناعت شعاری سے کچھ تھوڑا تھوڑا سرمایہ خرچ سفر کے لئے ہر روز یا ماہ بماہ جمع کرتے جائیں اور الگ رکھتے جائیں تو بلا دقت سرمایہ سفر میسرآجاوے گا گویا یہ سفر مفت میسر ہو جائے گا۔

(آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد4 صفحہ375-376)

Read Previous

حلاوت ایمان حاصل کرنے کے لئے تین باتیں

Read Next

قرین مصلحت معلوم ہوتا ہے کہ سال میں تین روز ایسے جلسے کے لئے مقرر کئے جائیں …

Most Popular