• 18 اکتوبر, 2026

جلسہ سالانہ

یہ تیری دلکشی اَے جلوہ گاہ ِحُسن کیا کہنا
جو آتا ہے بصد اخلاص مشُتاقانہ آتا ہے

چلے آتے ہیں آنے والے یُوں قُربان ہونے کو
کہ جیسے شمع پر پروانہ بے تابانہ آتا ہے

تعلّق کیا ،غرض کیا ،واسطہ کیا ،ہوشیاروں کو
یہ دیوانوں کی مجلس ہے یہاں دیوانہ آتا ہے

لگا ہے کوچہ دلبر میں دیوانوں کا تانتا سا
کوئی دیوانہ آپہنچا کوئی دیوانہ آتا ہے

اسیرِعشق ہو کر سب تعلّق ٹوٹ جاتے ہیں
جو اِس مجلس میں آتا ہے آزادانہ آتا ہے

یہ مجلس ہے کہ ہے دیوانگانِ عشق کا مجمع
جِدھر دیکھو نظر دیوانہ ہی دیوانہ آتا ہے

(حضرت حافظ مختار احمد شاہجانپوریؓ)

Read Previous

خلاصہ خطبہ جمعتہ المبارک فرمودہ مؤرخہ 17؍دسمبر 2021ء

Read Next

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 17 دسمبر 2021ء

Most Popular