• 18 اکتوبر, 2026

اعلان برائے خصوصی شمارہ

ادارہ الفضل آن لائن، الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام ’’میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا‘‘ کی تکمیل پر ایک خصوصی نمبر بہت جلد منظر عام پر لانا چاہتا ہے ۔جس میں دنیا کے وہ تمام مشہور کنارے جہاں جماعت احمدیہ قائم ہوچکی ہے کی تاریخ کو یکجا کیا جائے جیسے ،فجی ،طوالو ،کیری باقی،سمو آآئی لینڈ ،مارشل آئی لینڈ ،نیوزی لینڈ ،پُرتگال اور ناروے وغیرہ ان پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

قارئین جو دنیا کے ان کناروں کے علاوہ ایسے علاقوں کو جانتے ہوں جو Corners of the Earth کہلاتے ہوں اور جماعت کا نفوذ وہاں ہو چکا ہو تو اس حوالہ سے معلومات ادارہ کو فوری طور پر مہیا کریں اور تحریر کا ملکہ رکھنے والے مرد وخواتین سے اس حوالہ سے ایسے مضامین لکھ کر بھجوانے کی درخواست ہے جو قارئین کے لئے ازدیاد علم و ایمان کا موجب ہوں۔ کان اللّٰہ معکم ۔

(ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن)

Read Previous

خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 26؍نومبر 2021ء

Read Next

الفضل آن لائن 20 دسمبر 2021

Most Popular