• 18 اکتوبر, 2026

کھل اٹھے مرجھائے دل رمضان میں

کھل اٹھے مرجھائے دل رمضان میں
تازگی کچھ آئی ہے ایمان میں

فضل کا سرچشمہ ہے ماہ صیام
رب نے میرے لکھ دیا قرآن میں

مہکی ہے جو چار سو خوشبو نئی
رکھ لو اس کو حشر کے سامان میں

مومنو! تم بھی فضیلت جان لو
مغفرت بخشش ملے فیضان میں

سب ملائک روز و شب صل علی
پڑھتے ہیں میرے نبیؐ کی شان میں

سلسبیلیں لگ گئیں رب کی دیا
جیسے بیٹھے برکتوں کی کان میں

(دیا جیم۔ فیجی)

Read Previous

رسول اللہؐ ہر رمضان میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے

Read Next

سورۃ التکاثر، العصر، الھمزاۃ، الفیل، القریش، الماعون، الکوثر، الکافرون، النصر، اللھب، الاخلاص، الفلق اور النّاس کا تعارف (حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ) (آخری قسط)

Most Popular