• 18 اکتوبر, 2026

فحش گوئی اور نعرۂ تکبیر

ایک چشم دید وگوش شنیدہ منظر سے متأثر ہو کر
ہماری جان فدا سید الوراءؐ کے لئے
سبھی نثار ہیں اس شاہِ دو سراؐ کے لئے
بروئے کار ہے شیطاں نقاب برانداز
’’بدی‘‘ کو ’’خوب ہے‘‘ ہم کیوں کہیں ریا کے لئے
طریق شرع نہیں اسوۂ رسولؐ نہیں
مقام شرم ہے یہ ’’غول‘‘ اتقیا کےلئے
نبیؐ کے نام مقدس کی آڑ لے لے کر
وفا کی شان دکھانے چلے جفا کے لئے
جو رہن ہو چکی ابلیس کے خزانے میں
وہ ’’روح‘‘ نذرِ شہنشاہِ انبیاءؐ کے لئے؟
دہان کھلتے ہی اڑتی ہے بوئے طاغوتی
نہیں! یہ لب نہ ہلیں ذکرِ مصطفیؐ کے لئے
یزیدی فعل زبانوں پہ ’’یا علی‘‘ توبہ
یہ اور تیر چلے آل مرتضیٰ کے لئے
اسی زباں سے اسی وقت گند بک بک کر
خدا کا نام نہ لو ظالمو! خدا کے لئے

(درعدن ایڈیشن 2008ء صفحہ56۔57)

Read Previous

نومبائعین کی پاک روحانی تبدیلی کے چند واقعات

Read Next

نماز کی طرف توجہ ہر احمدی کی بنیادی ذمہ داری ہے

Most Popular