• 18 اکتوبر, 2026

صبر اگر کسی میں پیدا ہوجائے

صبر ایک ایسا خلق ہے، اگر کسی میں پیدا ہوجائے یعنی اس طرح پیدا ہوجائے جو اس کا حق ہے تو انسان کی ذاتی زندگی میں بھی اور جماعتی زندگی میں بھی ایک انقلاب آجاتا ہے۔ اور انسان اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش اپنے اوپر نازل ہوتے دیکھتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ صبر کرنے کا حق کس طرح ادا ہو؟ اس کو آزمانے کے لئے ہر روز انسان کو کوئی نہ کوئی موقع ملتا رہتا ہے، کوئی نہ کوئی موقع پیدا ہوتا رہتا ہے کوئی نہ کوئی دکھ ،مصیبت، تکلیف، رنج یا غم کسی نہ کسی طرح انسان کو پہنچتا رہتا ہے، چاہے وہ معمولی یا چھوٹا سا ہی ہو۔تو اس آیت میں فرمایا کہ جب کوئی ایسا موقع پیدا ہو تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ہے جو تمہیں اس دکھ، تکلیف، پریشانی یا اس مشکل سے نکال سکتی ہے اس لئے اس کے سامنے جھکو، اس سے دعا مانگو کہ وہ تمہاری تکلیف اور پریشانی دور فرمائے۔

(خطبہ جمعہ 13فروری 2004ء بحوالہ الاسلام ویب سائٹ)

Read Previous

الفضل آن لائن 23 مئی 2022

Read Next

رہے گا خلافت کا فیضان جاری

Most Popular