• 3 نومبر, 2026

چھ فضیلتیں

حضرت ابو ہريرہؓ سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا مجھے انبیاء پر چھ باتوں میں فضیلت دی گئی ہے۔ مجھے جوامع الکلم دیے گئے ہیں اور رعب سے مجھے مدد دی گئی ہے اور غنیمتیں میرے لیے جائز کی گئی ہیں اور زمين میرے لیے پاکیزگی کا ذريعہ اور مسجد بنائی گئی ہے اور مجھے سب مخلوق کی طرف بھیجا گيا ہے اور ميرے ذريعہ نبیوں پر مہر لگائی گئی ہے۔

(صحيح مسلم، کتاب المساجد و مواضع الصلوٰةباب الصلوٰۃ فی ثوب واحد وصفۃ لبسہ حدیث رقم 853)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

شانِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلّم

Most Popular