• 18 اکتوبر, 2026

نسیمِ دعوت

نسیمِ دعوت
(کلام حضرت مسیح موعودؑ)

نام اس کا ’’نسیمِ دعوت‘‘ ہے
آریوں کے لئے یہ رحمت ہے

دِل بیمار کا یہ درماں ہے
طالبوں کا یہ یارِ خلوت ہے

کفر کے زہر کو یہ ہے تریاق
ہر ورق اس کا جامِ صحت ہے

غور کر کے اسے پڑھو پیارو
یہ خدا کے لئے نصیحت ہے

خاکساری سے ہم نے لکھا
نہ تو سختی نہ کوئی شدّت ہے

قوم سے مت ڈرو خدا سے ڈرو
آخر اس کی طرف ہی رحلت ہے

سخت دل کیسے ہو گئے ہیں لوگ
سر پہ طاعوں ہے پھر بھی غفلت ہے

ایک دنیا ہے مر چکی اب تک
پھر بھی توبہ نہیں یہ حالت ہے

(نسیم دعوت ٹائیٹل پیج مطبوعہ 1903ء)

Read Previous

الفضل آن لائن 23 جولائی 2022

Read Next

گئیٹا Geita ریجن تنزانیہ میں تائید الہٰی کے نظارے

Most Popular