• 2 نومبر, 2026

رب کی ناراضگی باپ کی ناراضگی میں ہے

حضرت عبداللہ بن عمرؓ کا قول ہے کہ رب کی رضا باپ کی رضا مندی میں ہے، اور رب کی ناراضگی باپ کی ناراضگی میں ہے۔

(الادب المفرد للبخاری۔ باب قولہ تعالیٰ و وصینا الانسان بوالدیہ حسنا)

حضرت عبداللہؓ بن عَمرو سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اپنے ماں باپ کو گالی دینا کبیر گناہ ہے۔ صحابہؓ نے عرض کیاکہ اے اللہ کے رسول، کوئی شخص اپنے ماں باپ کو بھی گالی دے سکتا ہے؟۔ فرمایا کہ ہاں وہ دوسرے آدمی کے ماں اور باپ کو گالی دیتا ہے تو اپنے ہی ماں باپ کو گالی دیتا ہے۔

(صحیح مسلم۔کتاب الایمان)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

کاغذ اور قلم دوات لے کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے وہیں ایک چھوٹا سا مضمون لکھا

Most Popular