• 18 اکتوبر, 2026

سرکاری مسلمانوں کو عید میلاد النبی ؐمناتے دیکھ کر

عجیب لوگ ہیں یہ بدعتوں پہ چلتے ہیں
بھلا کے نسبتیں، کن نسبتوں پہ چلتے ہیں

نہیں ہے ان کا تعلق کسی بھی مسلک سے
یہ لوگ دیں پہ نہیں، اُجرتوں پہ چلتے ہیں

انہی کے واسطے جنت لکھی ہے دنیا میں
جو عاشقان نبیؐ سیرتوں پہ چلتے ہیں

ہمارا حوصلہ ہم کو ولی بناتا ہے
دیا جلائے ہوئے راستوں پہ چلتے ہیں

(دیا جیم ۔فجی)

Read Previous

امام کى اطاعت اور اتباع

Read Next

خطبہ جمعہ مؤرخہ 8؍اکتوبر2021ء بصورت سوال و جواب

Most Popular