• 3 نومبر, 2026

درمدح حضرت مسیح موعود علیہ السلام

تجھے دیکھا تو سارے اولیاء و انبیاء دیکھے
ظہورِ اولیاء تُو ہے بروزِ انبیاء تُو ہے
کلیم اللہ بننے کا شرف حاصل ہوا تجھ کو
خدا بولے نہ کیوں تجھ سے کہ محبوبِ خدا آیا
اندھیرا چھا رہا تھا سب اجالا کر دیا جس نے
وہی بدر الدجیٰ تُو ہے وہی شمس الضحٰی تُوہے
گنہگاروں کو اپنی اک نظر سے پاک کر ڈالے
خدا سے پھر ملائے جو وہ مردِ باصفا تُو ہے
وہ خاطی ہیں جو کہتے ہیں نہیں ہے کیمیا کچھ شے
مِسِ جاں کے لئے دیکھیں وہ آکر کیمیا تُو ہے
گئے اسلام کے خطرے کے دن جب سےکہ تُو آیا
خدا سے کشتئ اسلام کا اب ناخدا تُو ہے
گناہ سے پاک کر ہم کو شفا بیماریوں سے دے
توہم مردوں کو زندہ کرکہ عیسیٰ سے سوا تُو ہے

(کلام ِبشیرایڈیشن 1963 صفحہ 3۔4)

Read Previous

لفظ بیعت کا تعارف۔ اس کی اہمیت

Read Next

رسول اللہ ﷺ کی بیان فرمودہ حضرت مہدی معہودؑ کی ایک علامت کا حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کی ذات میں عظیم الشان ظہور

Most Popular