• 3 نومبر, 2026

خلافت علیٰ منہاج نبوت قائم ہو گی

حضرت حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں نبوت قائم رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔ پھر وہ اُس کو اُٹھا لے گا اور خلافت علیٰ منہاج نبوت قائم ہو گی۔ پھر اللہ تعالیٰ جب چاہے گا اس نعمت کو بھی اُٹھا لے گا۔ پھر اس کی تقدیر کے مطابق ایذاء رساں بادشاہت قائم ہو گی۔ جب یہ دَور ختم ہو گا تو اس سے بھی بڑھ کر جابر بادشاہت قائم ہو گی جب تک اللہ چاہے گا۔ پھر اللہ اُسے بھی اُٹھا لے گا۔ اس کے بعد پھر خلافت علیٰ منہاج نبوت قائم ہو گی اور یہ فرما کر آپ (ﷺ) خاموش ہو گئے ۔

(مشکوٰۃ المصابیح ، کتاب الرقاق باب التحذیر من الفتن)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

خدا تعالیٰ دو قُدرتیں دِکھلاتا ہے

Most Popular