• 18 اکتوبر, 2026

تیری نسبت سے سب ملا

ایسے نو آموز شعراء کا کلام جنہوں نے روزنامہ الفضل آن لائن لندن کے حُسن میں اضافہ کے لئے اپنے قلم کو حرکت دی

کیا کروں میں تیرا تذکرہ
نہ طاقت ہے نہ ہی حوصلہ
خدا نے ہی تو ہے خود کہا
تو رحمت تو خاتم الانبیاء
تو نے مُردوں کو زندہ کیا
تو نے بیماروں کو دی شفا
تو یتیموں غریبوں کا آسرا
تیرے اوصاف سب سے جدا
تو ہے افضل و اکمل ترین
تو ہی سب سے دلنشین
تو نے دنیا کو ہے دی ھدیٰ
قرآن بھی ہے تیرا معجزہ
تیرے سبب میری کائنات
تو میرا زمین و آسماں
میں جو آباد و شاد ہوں
یہ سب کچھ ہے تیری عطا
جو بھی تجھے جان لے
تو بس پھر وہ تیرا ہوا
میری قسمت میں تھا کہاں
تیری نسبت سے سب ملا
تیرا ہی ہے فیضِ رواں
تو نے بھیجا مہدی الزماں
میری تو بس ہے یہی دعا
رہوں تیری یاد میں ڈوبا ہوا

(احمد رفیق ؔ)

Read Previous

دے مولا جو کُن تو شفا ہو گئی

Read Next

بدرگاہ رب العرش العظیم

Most Popular