• 29 اگست, 2026

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِی فِیْمَا رَزَقْتَنِیْ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: ’’اے اللہ میرے گناہ بخش دے اور میرا گھر میرے لئے وسیع کردے۔ اور جو کچھ رزق تو مجھے عطا کرے اس میں میرے لئے برکت ڈال دے‘‘۔

یہ پیارے رسولِ کرم ﷺ کی وسعتِ رزق کی دعا ہے۔ حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتؐ نیا پھل دیکھ کر یہ دعا کرتے:
’’اے اللہ ہمارے لئے ہمارےپھلوں میں برکت دے۔ اور ہمارے لئے ہمارے شہر میں برکت عطا فرما۔ اور ہمارے صاع میں برکت دے اور ہمارے مد میں برکت دے (صاع اور مُّدغلہ کے پیمانے ہیں)‘‘۔

(ترمذی کتاب الدعوات)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

Read Previous

واقفین نو کی کلاس میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے بیان فرمودہ نصائح

Read Next

سب کو ہم نے گلے لگانا ہے

Most Popular