• 18 اکتوبر, 2026

ارشاد حضرت مسیح موعودؑ

•    حضرت مسىح موعود ؑنے اپنى کتاب تجلىات الہىہ مىں تحرىر فرماىا کہ
’’خدا تعالىٰ نے مجھے بار بار خبر دى ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور مىرى محبت دلوں مىں بٹھائے گا اور مىرے سلسلہ کو تمام دنىا مىں پھىلائے گا۔ اور سب فرقوں پر مىرے فرقہ کو غالب کرے گا۔ اور مىرے فرقہ کے لوگ اسقدر علم اور معرفت مىں کمال حاصل کرىں گے کہ اپنى سچائى کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کردىں گے اور ہر اىک قوم اس چشمہ سے پانى پىئے گى اور ىہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا۔ ىہاں تک کہ زمىن پر محىط ہو جاوے گا۔ بہت سى روکىں پىدا ہوں گى اور ابتلاء آئىں گے مگر خدا سب کو درمىان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔ اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرماىا کہ مىں تجھے برکت پر برکت دوں گا ىہاں تک کہ بادشاہ تىرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈىں گے۔ سو اے سننے والو! ان باتوں کو ىاد رکھو اور ان پىش خبرىوں کو اپنے صندوقوں مىں محفوظ کر لو۔ کہ ىہ خدا کا کلام ہے جوکہ اىک دن پورا ہوگا۔‘‘

(روحانى خزائن جلد20 صفحہ409-410)

Read Previous

ہیلووین Halloween کا تہوار اور جماعت احمدیہ کی تعلیم

Read Next

الفضل آن لائن 29 اکتوبر 2021

Most Popular