• 18 اکتوبر, 2026

دیں کی خاطر مسکرا کر شان سے قرباں ہوئے

کیجیے بُرکینا فاسو کے شہیدوں کو سلام
راہِ حق کے ان سجیلے شہسواروں کو سلام

دیں کی خاطر مسکرا کر شان سے قرباں ہوئے
حوصلے اور استقامت کے مناروں کو سلام

یاد کابل کے شہیدوں کی ہے زندہ ہوگئی
آسمانِ احمدیت کے ستاروں کو سلام

آج سے تم بن گئے تاریخ کے انمٹ نشاں
ارضِ افریقہ کے پیاروں ماہ پاروں کو سلام

کلمۂ توحید کی ناموس پر جاں وار دی
صحنِ بیت اللہ میں بہتے خوں کے دھاروں کو سلام

(مولانا عطاء المجیب راشد۔ لندن)

Read Previous

دنیا دار کے جبر سے یا دنیاوی سزاؤں کے جبر سے ایمان کا کوئی تعلق نہیں ہے

Read Next

دعا کا تحفہ

Most Popular