• 18 اکتوبر, 2026

بدرگاہِ رب العرش العظیم

مشکل ہے پڑی ہم پر بن جا تو سہارا
ناچیز فقیروں نے ہے پھر تجھ کو پکارا
اک آہوں بھرے دل سے طالب ہوں رحم کا
دیکھوں تیری رحمت کا بھرپور نظارہ
تقدیر بدلنے پر اک تو ہی تو ہے قادر
ایک کُن سے بدل جائے گا تقدیر کا دھارا
دنیا کے بھروسے تو کسی کام نہیں ہیں
بس تیرے بھروسے پہ ہے اب اپنا گزارا
ہے سارے ہی عالم پر کرونا کی وبا پھیلی
ہر پیر و جواں اب تو اسی خوف کا مارا
کر دور وبا جلدی دے حفظ و اماں اپنی
طالب تیرے فضلوں کا عاجز ہے بیچارا

(محمد اسحاق عاجز۔لندن)

Read Previous

دعاؤں سے ہم اپنی روحانی اور جسمانی حالت کو صحت مند کر سکتےہیں

Read Next

اسلامی اصطلاح۔ جزاک اللّٰہ خیرًا کا استعمال

Most Popular