• 15 ستمبر, 2026

قطعات و رباعیات

نماز اور زکوٰۃ

دلاتا ہے صدقہ بَلا سے نَجات
دُعائیں پِلاتی ہیں آبِ حَیات
یہی دو ہیں مغزِ اَحکامِ دیں
اَقِیْمُو الصَّلٰوۃ وٰاتو الزَّکٰوۃ

اعمال نِیّت پر مُنحصر ہیں

جیسی نیت ہوگی ویسی ہی برآئیگی مُراد
نیک نیت بامُراد اور بد ارادہ نامُراد
ساری برکت فعل کی نیّت سے وابستہ ہے جب
اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات رکھ ہر وقت یاد

ذکر اور دُعا

کرتے تھے ذکر خوب بزرگانِ اَوّلین
لیکن دُعا ہے طُرّہ و طُغرائے آخرین
کہتے تھے وہ بزرگ تو اِیَّاکَ نَعْبُدُ
اور آج کل کے کہتے ہیں اِیَّاکَ نَسْتَعِیْن

نِشانِ نَجات

دعا از خدا، رحم بر کائنات
ہمیں آمدہ بس نِشانِ نَجات
زِ مُصحف بخواں مغزِ اَعمالِ دیں
اَقِیمُو الصَّلٰوۃَ وَ ٰاتُو الزَّکٰوۃ

(ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب سے انتخاب)

Read Previous

اس بات پر اگر ہم غور کریں اور یہ عہد کریں کہ ہم نے اپنے بزرگوں کے نام کو بٹّہ نہیں لگنے دینا تو یہ خود اصلاحی کا جو طریق ہے یہ زیادہ احسن رنگ میں ہمارے تقویٰ کے معیار بلند کرے گا۔

Read Next

آج کی دعا

Most Popular