• 18 اکتوبر, 2026

جو کسی نیک کام اور ہدایت کی طرف بلاتا ہے

سیدنا حضرت محمد مصطفیٰﷺ فرماتے ہیں:
جو کسی نیک کام اور ہدایت کی طرف بلاتا ہے اس کو اتنا ہی ثواب ملتا ہے جتنا کہ ثواب اس پر عمل کرنے والے کو ملتا ہے اور اس کے ثواب میں سے کچھ بھی کم نہیں ہوتا۔

(صحیح مسلم کتاب العلم باب من سنّ سنۃ حسنۃ)

اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر حضرت علیؓ  کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:
بخدا تیرے ذریعہ ایک آدمی کا ہدایت پا جانا تیرے لئے اعلیٰ درجہ کے سرخ اونٹوں کے مل جانے سے بہتر ہے۔

(صحیح البخاری کتاب الجہاد باب من اختار الغزو بعد البناء حدیث 2942)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

نرا زبان سے بیعت کا اقرار کرنا کچھ چیز نہیں

Most Popular