• 18 اکتوبر, 2026

میىرا مرزا

مىرا مرشد، مىرا ہادى، مىرا آقا، مىرا مرزا
مىرا محسن، مىرا ملجا، مىرا ماوا، مىرا مرزا

اس دورِ شبِ تار کے اوراق پہ مرقوم
تھا صبحِ درخشاں کا قصىدہ مىرا مرزا

دلشاد دعاؤں کا برستا ہوا بادل
اور فىض کا بہتا ہوا درىا مىرا مرزا

وہ چاند وہ خورشىدِ جہاں تاب کا عکاس
وہ نور، وہ ندرت، وہ اجالا مىرا مرزا

تصدىق کى اک مُہر عطا جن کو ہوئى تھى
اس صاحب خاتم کا نوشتہ مىرا مرزا

رہبر تھا رہ راست کا اور وقت کا نباض
مہدى مىرا مرزا تھا، مسىحا مىرا مرزا

(رشىد قىصرانى)

Read Previous

اختتامی خطاب سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز برموقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ برطانیہ، مورخہ 15ستمبر 2019ء

Read Next

جماعت احمدىہ امرىکہ کى مغربى ساحل کى جماعتوں کا 34 واں جلسہ سالانہ

Most Popular