• 18 اکتوبر, 2026

چند قطعات

چھوٹے بن کر رہو گے تو قدرت
عزتیں بےشمار دیتی ہے
بچہ خود کو اگر بڑا سمجھے
گود سے ماں اتار دیتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تا دیر کہیں جبر کا سکّہ نہیں چلتا
دل جیت نہ پائے کوئی طاقت بدولت
شُہرت کی الگ بات زمانے میں ہے لیکن
عزت کبھی ملتی نہیں دولت کی بدولت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے لڑتے تھے اگر دو آدمی
تیسرا آتا چُھڑانے کے لئے
تیسرا آتا تو اب بھی ہے مگر
دونوں کی ویڈیو بنانے کے لئے

(عبدالکریم قدسیؔ۔امریکہ)

Read Previous

پیغام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ برموقع اجتماع لجنہ اماء اللہ بھارت

Read Next

آنحضرت ﷺ سے محبت

Most Popular