• 18 اکتوبر, 2026

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

مکرم محمد اشرف کاہلوں تحریر کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حضورانورایدہ اللہ تعالیٰ کی خصوصی شفقت و توجہ سے مؤقر روزنامہ الفضل کا اجراء آن لائن ایک نعمت عظمیٰ سے کم نہیں۔ الفضل کے دیرینہ قاری اور ادیبوں کو جو تشنگی تھی وہ اب دورہوگئی ہے۔ متنوع اقسام کے عناوین کے تحت ادبی وعلمی نگارشات وسعت معلومات کا ایک مؤثر ذریعہ بن رہی ہیں۔ روزنامہ اہل قلم اور نئے مضمون نگاروں کوحضرت اقدس مسیح موعودؑ کے جاری کردہ قلمی جہاد میں شمولیت کے مواقع بھی مہیا کررہا ہے۔اخبار کی جدت طرازی اس کے حسن کو دوچند کررہی ہے۔ دعا ہے کہ یہ نہر خوشگوار تشنہ لبوں کی پیاس بجھاتی چلی جائے اور روزافزوں ترقی کی منازل طے کرتی جائے۔ آمین

Read Previous

حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کا مقصد

Read Next

راولپنڈی کے دو بزرگان کا ذکر خیر

Most Popular