• 18 اکتوبر, 2026

ترجمان اہلِ وفا

یہ خزانہ ہے جو ہے سارے کا سارا آپ کا
یہ جریدہ اور اس کا ہر شمارہ آپ کا

حضرتِ فضلِ عمرؓ کے عزم و ہمت کا نشاں
حوصلے بڑھا رہا ہے ہر اشارہ آپؓ کا

اس میں ملفوظات و ارشادات کی ہے روشنی
جس سے روشن ہوگا قسمت کا ستارہ آپ کا

ہر ورق پہ ہیں رقم اس کے روایاتِ کہن
ہے یہ تہذیب و تمدّن کا ادارہ آپ کا

راہ سے بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھلاتا رہا
بحرِ ظلمت میں ہے یہ روشن مینارہ آپ کا

آئینہ بن کے دکھایا آپ کے احوال کو
یہ کراتا آپ کو ہے خود نظارہ آپ کا

آپ کا اس کو تعاون ہر گھڑی مطلوب ہے
ہاں یہ پرچہ ہے جو ہے سب کا ہمارا آپ کا

اہل ’’پیغامِ صلح‘‘ کو اس نے یہ بتلا دیا
قادیاں کے بِن نہیں ہوگا گزارا آپ کا

ترجماں اہلِ وفا کا یہ رہا ہر دور میں
اس نے ہر اک عہد میں قرضہ اُتارا آپ کا

’’ہے رضائے ذاتِ باری اب رضائے قادیان‘‘
ہے خدائے قادیاں ہی خود سہارا آپ کا

(محترمہ صاحبزادی امۃ القدوس)

Read Previous

نماز جمعہ کی اہمیت

Read Next

الفضل کی توسیع اشاعت اور مطالعہ کے حوالہ سے خلفاء سلسلہ کی توقعات و ارشادات

Most Popular