• 18 اکتوبر, 2026

مُرشدم، رَہبرم، اے حسیں دِلبرم

مُرشدم ، رَہبرم ، اے حسیں دِلبرم
ہے فِدا تجھ پہ ہر آن جان و دِلَم

تیرے آگے سروں کو کیا سب نے خم
تُو جہاں بھر میں ہر سُو ہوا محترم

تیرے پیارے تبسّم پہ قربان ہم
تیرا سایہ ہے ہم پر خدا کا کرم

ہے یہ وعدہ ، کبھی سُست ہوں گے نہ ہم
دِینِ احمد کا اونچا کریں گے عَلَم

تُو ہمارا ہے آقا ، تو خادم ہیں ہم
تیرے قدموں میں لائیں گے عرب و عجم

(عطاء الحئی ناصر۔لندن)

Read Previous

اے احمدی عورت!

Read Next

نظارت تعلیم قادیان اور احمدیہ ریسرچ سکالرز کے زیر انتظام کانفرنس کے لئے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی پیغام

Most Popular