• 18 اکتوبر, 2026

مساجد کی اصل زینت

دہلی کی جامع مسجد کو دیکھ کرحضرت مسیح موعودؑ نے فرمایا کہ:

’’مسجدوں کی اصل زینت عمارتوں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ ان نمازیوں کے ساتھ ہے جو اخلاص کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ ورنہ یہ سب مساجد ویران پڑی ہوئی ہیں۔ رسول کریم ﷺ کی مسجد چھوٹی سی تھی۔ کھجور کی چھڑیوں سے اس کی چھت بنائی گئی تھی اور بارش کے وقت چھت میں سے پانی ٹپکتا تھا۔ مسجد کی رونق نمازیوں کے ساتھ ہے۔ آنحضرت ﷺ کے وقت میں دنیا داروں نے ایک مسجد بنوائی تھی۔ وہ خدا تعالیٰ کے حکم سے گِرا دی گئی۔ اس مسجد کا نام مسجد ضرار تھا۔ یعنی ضرر رساں۔ اس مسجد کی زمین خاک کے ساتھ ملا دی گئی تھی۔ مسجدوں کے واسطے حکم ہے کہ تقویٰ کے واسطے بنائی جائیں۔‘‘

(ملفوظات جلد 8صفحہ 170۔ایڈیشن 1984ء)

Read Previous

جماعت احمدیہ مالٹا کے زیرِانتظام خدمت ِ انسانیت

Read Next

دعاگو، منکسرالمزاج اور درویش صفت خادم سلسلہ مکرم الحاج مولوی محمد شریف واقف زندگی

Most Popular