• 18 اکتوبر, 2026

خطاب بحضرت خاتم النبیّین ﷺ

صاحبِ لولاک ختم الانبیاء
مقتدائے انبیاء و اصفیا
تیری آمد سے ہے یہ عُقدہ کھلا
ارفع و اعلیٰ ہے تُو بعد از خدا
لا جرم ہے تُو ہی ختم الانبیاء1؎
تُو ہے سِرِّ ابتدائے زندگی
تیری ہستی منتہائے زندگی
تجھ سے وابستہ بقائے زندگی
تُو حقیقی راہنمائے زندگی
لا جرم ہے تُو ہی ختم الانبیاء
سابقین و لاحقین از انبیاء
نقطۂ نفسی ترا ان کی ضیاء
تیری خاتم2؎ سے انہیں منصب ملا
سب ترے مظہر ہیں اے خیر الوریٰ
لا جرم ہے تُو ہی ختم الانبیاء
تجھ سے پہلے جس قدر تھے نامور
تھے وہ جن جن خوبیوں سے بہرہ ور
تُو ہے جامع سب کا قصہ مختصر
تیرے سر ہے سہرۂ فتح و ظفر
لا جرم ہے تُو ہی ختم الانبیاء

1 ؎ انبیاء کیلئے مہر 2؎ بمعنی مہر

(مولاناظفرمحمد ظفر ؔ)

Read Previous

کرونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تحریک

Read Next

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ الله تعالىٰ کے کورونا وائرس کے بارہ میں تازہ ترین ارشادات

Most Popular