• 18 اکتوبر, 2026

کرونا

اٹھو سونے والو کرونا ہے آیا
وہ دنیا کو دینے یہ پیغام لایا

جو دنیا میں پڑ کر خدا کو تھے بھولے
انہیں ایک جھٹکے سے رب نے جگایا

گناہوں میں دنیا بڑھی جا رہی تھی
خدا کے جو فرماں تھے ان کو بُھلایا

خدا بن کے بیٹھے تھے تم اس زمیں پر
خدا نے وجود اپنا تم کو بتایا

تکبر تمہارا کرونا نے توڑا
تمہیں پھر اچانک خدا یاد آیا

مومن اسی رب سے تم خیر مانگو
دنیا کو جس نے ہے جلوہ دکھایا

(خواجہ عبد المومن۔ناروے)

Read Previous

نبی ہے ڈھال ہمیشہ ہمارے لئے

Read Next

رمضان میں خصوصیت سے لقاء حاصل کرنے کی دعائیں کریں (اقتباسات حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ از خطبہ جمعہ 30مارچ 1991ء)

Most Popular