• 3 نومبر, 2026

ماہِ رمضان کی برکتیں

ہے برکت اس مہینے میں
یہ لکھا ہے قرینوں میں
اے بندۂ مومن کر
عبادت اس مہینے میں

سراسر فضل برسا تھا
خدا کا اس مہینے میں
ہوا نازل محمد ﷺ پر
قرآن بھی اس مہینے میں

اٹھو راتوں کو جاگو تم
خدا سے مانگ لو سب کچھ
خدا کا قرب جو چاہو
تو پا لو اس مہینے میں

خدا کے در پہ جھک جاؤ
کہو اپنی مرادیں سب
کہ اپنی ساری بگڑی تم
بنا لو اس مہینے میں

فضیلت کا مہینہ ہے
دعاؤں کا خزینہ ہے
کہ مومن بنتا ہے بندہ سے انساں
اس مہینے میں

ہے دنیا اک پرایا دھن
بالآخر سب کو جانا ہے
خدا کے گھر کو پا لو تم
دعا سے اس مہینے میں

خودی کو چھوڑ دو پیارو
خدا سے مانگ لو سب کچھ
یہی ہے کامیابی کا گُر
جو پا لو اس مہینے میں

اے بندہِ مومن کر،
عبادت اس مہینے میں

(سدرۃ المنتہیٰ۔کینیڈا)

Read Previous

پیشہ ہے رونا ہمارا پیشِ رب ذوالمنن

Read Next

سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمدخلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ 3۔اپریل2020ء اسلام آباد، ٹلفورڈ، (سرے)، یوکے

Most Popular