• 18 اکتوبر, 2026

’’دیوانوں کی فہرست میں اِک نام بڑھا دے‘‘

اللہ کی نوبت بجے دنیا کو صدادے
زجاجِ خلافت سے تو ظلمات کو مٹادے

لے آئے ہیں ثریا سے ایماں جو زمیں پر
وارث ان آخرین کا خدا ہم کو بنا دے

مانگے یہ دعا ازل سے ہر قلبِ عبقری
’’دیوانوں کی فہرست میں اِک نام بڑھادے‘‘

کافوری، زنجبیلی، سلسلبیلِ خلافت
سیرابی ابد تک ہمیں یہ آبِ بقا دے

من موتی آب دار سے ہےمالا پرونی
مریم کو سیپ جیسا وہی ذوق صناع دے

(مریم منور)

Read Previous

اسلام کی خوبصورت تعلیم

Read Next

آسٹریلیا کا منفرد جانور۔کینگرو

Most Popular