• 18 اکتوبر, 2026

متقی زیادہ معزز ہے

حضرت جابر رضى اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایام تشریق کے درمیانے دن کو خطبۃ الوداع ارشاد فرمایا اور فرمایا: ’’لوگو! تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک ہے، غور سے سنو ! کسی عربی کو کسی عجمی پر، اور کسی عجمی کو کسی عربی پر، کسی سرخ رنگ والے کو کالے رنگ والے پر اور کسی سیاہ رنگ والے کو سرخ رنگ والے پر کوئی فضیلت و برتری حاصل نہیں، مگر تقویٰ کے ساتھ، جیسا کہ ارشاد باری تعالىٰ ہے: ’’اللہ تعالىٰ کے ہاں تم میں سے وہ شخص سب سے زیادہ معزز ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے‘‘۔‘‘

(مسند احمد بن حنبل ، شعب الایمان کتاب حفظ اللسان فصل و مما یجب حفظ اللسان منہ الفخر بالآباء و خصوصا بالجاہلیۃ )

Read Previous

خلاصہ خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزفرمودہ 12جون 2020ء

Read Next

تمام انسان بحیثیت انسان ایک درجہ رکھتے ہیں

Most Popular