• 18 اکتوبر, 2026

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا، وَاَکْرِمْنَا، وَلَا تُھِنَّا، وَاَعْطِنَا، وَلَا تَحْرِمْنَا، وَآثرْنَا وَلَا تُؤْثِرْ عَلَیْنَا وَارْضِنَا وَارْضَ عَنَّا

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: ’’اے اللہ تو ہمیں بڑھا اور کم نہ کر۔ اور ہمیں عزت دے اور ہماری اہانت نہ کر۔ تو ہمیں عطا کر اور محروم نہ کر۔ تو ہمیں ترجیح دے اور کسی اور کو ہم پر ترجیح نہ دے۔ اور تو ہمیں راضی کردے اور ہم سے راضی ہوجا‘‘۔

یہ پیارے رسول کریم ﷺ کی اصلاح دین و دنیا اور طلب خیر کی بہت پیاری دعا ہے۔ حضرت مسیحِ موعُودؑ نے ہمیں بے شمار دعاؤں کے خزائن عطا فرمائے ہیں۔

دعا کرتا ہوں اے میرے یگانہ نہ آوے ان پہ رنجوں کا زمانہ
نہ چھوڑیں وہ تیرا یہ آستانہ میرے مولیٰ! انہیں ہر دم بچانا
یہی امید ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الاَعَادِیْ

(قدسیہ محمود سردار)

Read Previous

معجزہ قادیاں کر دیا

Read Next

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 22 جون 2020ء

Most Popular