• 3 نومبر, 2026

ایک رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کے وقت جاگے

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کے وقت جاگے تو مسجد سے قرآن کریم کی تلاوت کی آواز آ رہی تھی۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کے لئے بہت جلدی جاگا کرتے تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا یہ آواز عَباد کی ہے؟ حضرت عائشہ کہتی ہیں مَیں نے عرض کی کہ انہی کی آواز لگتی ہے۔ اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دعا دی کہ اے اللہ عَبّاد پر رحم کر۔

(صحیح البخاری کتاب الشہادات باب شہادۃ الأعمی … الخ حدیث 2655)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

توبہ کا کمال اعمال صالحہ کے ساتھ ہے

Most Popular