• 3 نومبر, 2026

خدا اور اس کے بندوں کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ

حضرت سہلؓ بیان کرتے ہیں۔ ’’ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! مجھے ایسا کام بتائیے کہ جب میں اسے کروں تو اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت کرنے لگے اور باقی لوگ مجھے چاہنے لگیں۔ آپ نے فرمایا کہ دنیا سے بے رغبت اور بے نیاز ہو جاؤ اور اللہ تعالیٰ تجھ سے محبت کرنے لگے گا۔ جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس کی خواہش چھوڑ دو، لوگوں کی طرف حریص نظروں سے نہ دیکھو، لوگ تجھ سے محبت کرنے لگ جائیں گے‘‘۔

(ابن ماجہ۔ باب الزھد فی الدنیا)

کعب بن ایاز ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا اِنَّ لِکُلِّ اُمَّۃٍ فِتْنَۃٌ وَفِتْنَۃُ اُمَّتِیْ اَلْمَالُ کہ ہر امت کی ایک آزمائش ہوتی ہے اور میری امت کی آزمائش مال کے ذریعے ہو گی‘‘۔

(ترمذی۔ کتاب الزھد۔ باب ماجاء ان فتنۃ ھذہ الامۃ فی المال)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

جو شخص دنیا کے لالچ میں پھنسا ہوا ہے

Most Popular