• 3 نومبر, 2026

درد میں ڈوبی ہو سوز سے پر بھی ہو

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی الجزائر اور پاکستان کے احمدیوں کے لئے دعائیہ تحریک کے حوالے سے چند اشعار

درد میں ڈوبی ہو سوز سے پر بھی ہو
دوستو اس دعا کی ضرورت ہے پھر

اشکوں سے سجدہ گاہیں رہیں تر بتر
نالہ و التجا کی ضرورت ہے پھر

عرش کے پائے جو کہ ہلائے سنو
ایسی آہ و بکا کی ضرورت ہے پھر

نوع انسانیت کی بقا کے لئے
اب خدا میں فنا کی ضرورت ہے پھر

رات کے آخری حصہ میں جاگ کر
اس خدا سے لقا کی ضرورت ہے پھر

عہد جورو جفا نفرتوں کے خلاف
الفتوں کی ضیا کی ضرورت ہے پھر

گر نصیبوں میں ان کے ہدایت نہیں
آسمانی قضا کی ضرورت ہے پھر

اے مھیمن خدا مالکا کبریا
تیرے فضل و عطا کی ضرورت ہے پھر

(ابو بلال)

Read Previous

آج کی دعا

Read Next

ذیلی تنظیموں کے عہدوں کے لغوی و اصطلاحی معانی

Most Popular