• 3 نومبر, 2026

ایک ماڑا، ایک تگڑا چوک میں

ایک ماڑا، ایک تگڑا چوک میں
کر رہے تھے رات، جھگڑا چوک میں
یہ تماشا دیکھنے کے واسطے
جمع تھا ہر لُولا لنگڑا چوک میں
کاٹ کھائی ماڑے نے تگڑے کی ٹانگ
تگڑے نے ماڑے کو رگڑا چوک میں
مل گئی ماڑے کی عزت خاک میں
ڈھے گیا تگڑے کا پگڑا چوک میں
فیصلہ پھر بھی نہ مضطرؔ ہو سکا
کون ہے مدفون جبڑا چوک٭ میں

٭ایک آمر کی باقیات کا مدفن جوعرف عام میں جبڑا چوک کہلاتا ہے۔

(چودھری محمد علی مضطرؔ عارفی)

(اشکوں کے چراغ ایڈیشن سوم صفحہ584)

Read Previous

پس مومن کا یہ فرض ہے کہ جب اپنے سید و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے تو ان نمونوں کو قائم کرنے کی کوشش کرے

Read Next

آج کی دعا

Most Popular