• 29 اکتوبر, 2026

اس کو سوچوں یا بھلاؤں، فیصلہ محفوظ ہے

اس کو سوچوں یا بھلاؤں، فیصلہ محفوظ ہے
چھوڑ دوں یا پاس جاؤں، فیصلہ محفوظ ہے

بات کہنا بھی ضروری، خامشی بھی ٹھیک ہے
چپ رہوں یا گنگناؤں، فیصلہ محفوظ ہے

عشق کا ہے کھیل ساجن !! ہار میں بھی جیت ہے
جیت لوں یا ہار جاؤں، فیصلہ محفوظ ہے

شوخیوں میں بانکپن ہے، ضد کا بھی پکا ہے وہ
اس سے بگڑوں یا مناؤں، فیصلہ محفوظ ہے

نرم و نازک بازوؤں میں پھول کے گجرے رکھوں
یا ہری چوڑی سجاؤں، فیصلہ محفوظ ہے

اس کی آنکھوں میں نشہ ہے اور نشہ بھی خوب ہے
ان میں ڈوبوں، لڑکھڑاؤں، فیصلہ محفوظ ہے

میری غزلوں سے وہ اپنے حسن کو پرکھا کرے
سر کو پیٹوں، جھوم جاؤں، فیصلہ محفوظ ہے

حرف آخر، اس کو کیا کیا کہہ دیا میں نے فراز !!
فیصلہ یہ کب سناؤں، فیصلہ محفوظ ہے

(ا ح فراز)

Read Previous

مہمان نوازی، خدمت کا جذبہ اور جوش اس وقت پیدا ہو گا جب تم دلوں میں محبت پیدا کرو گے۔

Read Next

تعارف سورۃ ق (50 ویں سورۃ)

Most Popular