• 18 اکتوبر, 2026

خدا تعالیٰ دھوکا کھانے والا نہیں

’’خدا تعالیٰ دھوکا کھانے والا نہیں۔ وہ انہیں کو اپنا خاص مقرّب بناتا ہے جو مچھلیوں کی طرح اس کی محبت کے دریا میں ہمیشہ فطرتاً تیرنے والے ہیں اور اسی کے ہو رہتے ہیں اور اسی کی اطاعت میں فنا ہو جاتے ہیں‘‘

(ست بچن -روحانی خزائن جلد10صفحہ 210)

’’تمام راحت انسان کی خداتعالیٰ کے قرب اور محبت میں ہے‘‘

(لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد 20صفحہ 158)

’’بڑی بات جو دعا سے حاصل ہوتی ہے وہ قربِ الٰہی ہے‘‘

(ملفوظات جلد 4صفحہ 45ایڈیشن 2003مطبوعہ ربوہ)

’’نصرت اور تائید خداتعالیٰ کے مقرّب کا بہت بڑا نشان ہے‘‘

(ملفوظات جلد 4صفحہ 106ایڈیشن 2003مطبوعہ ربوہ)

’’انسان کی عزت اسی میں ہے اور یہی سب سے بڑی دولت اور نعمت ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو‘‘

(ملفوظات جلد 4صفحہ 106ایڈیشن 2003مطبوعہ ربوہ)

حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے کیا خوب فرمایا ہے:

زندہ وہی ہیں جو کہ خدا کے قریب ہیں
مقبول بن کے اس کے عزیز وحبیب ہیں

Read Previous

ایسا عمل جسے کرنے سے اللہ تعالیٰ اور لوگ محبت کریں

Read Next

خدا تعالیٰ کی پہچان کے مرتبے

Most Popular