• 3 نومبر, 2026

اعتکاف سے متعلق چند روایات

حضرت عائشہ ؓ سے مروی کہ ’’رسول اللہﷺ جب اعتکاف فرماتے تو آپ سر میرے قریب کر دیتے تو میں آپ کو کنگھی کر دیتی اور آپؐ گھر صرف حوائج ضروریہ کے لئے آتے۔‘‘

(ابو داؤد کتاب الصیام۔ باب المعتکف یدخل البیت لحاجتہ)

حضرت عائشہ ؓ روایت کرتی ہیں کہ ’’رسول اللہﷺ بیمار پرسی کے لئے جاتے اور آپؐ اعتکاف میں ہوتے۔ پس آپؐ قیام کئے بغیر اس کا حال پوچھتے۔‘‘

(ابو داؤد۔ کتاب الصیام باب المعتکف یعود المریض)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

اعتکاف

Most Popular