• 2 نومبر, 2026

ہے سراپا برکتوں کا ماہِ رمضاں مرحبا

لایا ہے پیغامِ بخشش ماہِ رمضاں مرحبا
نذر کرتی ہوں تجھے اپنے دل و جاں مرحبا
رحمتوں کی بارشوں کا موسمِ فرحت نواز
ہو مبارک خلق کو اِصلاح ایماں مرحبا
اس مہینے میں دیا رب نے ہمیں منشورِ دیں
نسخہ ہائے زندگی اترا ہے قرآں مرحبا
مانگ سکتا ہے تو ناداں مانگ لے باغِ ارم
ہے قریبِ ہر رگِ جاں شانِ یزداں مرحبا
روزہ داروں کو وہ دے گا اپنے دستِ خاص سے
بانٹ دے گا رحمتوں کو ساری رحماں مرحبا
ان شبِ عصیاں کی کالی اندھی راتوں کے لیے
رکھ دی ہے ایمان کی شمعِ فروزاں مرحبا
رب کا ہے احسان بشریٰؔ یہ مبارک ہر گھڑی
ہے سراپا برکتوں کا ماہِ رمضاں مرحبا

(بشریٰ سعید عاطف)

Read Previous

’’ہر ایک دن سخت اور پہلے سے بدتر آئے گا۔ خدا فرماتا ہے کہ میں حیرت ناک کام دکھلاؤں گا اور بس نہیں کروں گا جب تک کہ لوگ اپنے دلوں کی اصلاح نہ کر لیں‘‘۔ (حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام)

Read Next

احکامات رمضان

Most Popular