• 2 نومبر, 2026

اللہ تعالیٰ کو خاکساری پسند ہے

اللہ تعالیٰ کو خاکساری پسند ہے
(کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام)

الٰہی بخش کے کیسے تھے یہ تِیر
کہ آخر ہو گیا اُن کا وہ نخچیر
اسی پر اس کی لعنت کی پڑی مار
کوئی ہم کو تو سمجھاوے یہ اسرار
تکبّر سے نہیں ملتا وُہ دِلدار
ملے جو خاک سے اُس کو ملے یار
کوئی اس پاک سے جو دِل لگاوے
کرے پاک آپ کو تب اُس کو پاوے
پسند آتی ہے اُس کو خاکساری
تذلّل ہے رہ درگاہِ باری
عجب ناداں ہے وہ مغرور و گمراہ
کہ اپنے نفس کو چھوڑا ہے بے راہ
بدی پر غیر کی ہر دم نظر ہے
مگر اپنی بدی سے بے خبر ہے

(تتمہ حقیقۃ الوحی صفحہ۱۱۵ ۔مطبوعہ ۱۹۰۷ء)

Read Previous

بیعت کرنے کے واقعات

Read Next

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 28؍ مئی2021ء

Most Popular