• 2 نومبر, 2026

سانحہ ارتحال

مکرم محمد انور ندیم ناظم تربیت ملتان تحریر کرتے ہیں:
خاکسار کے سب سے چھوٹے چچا مکرم محمد اشرف صاحب 23 جون بروز بدھ فیصل آباد میں وفات پا گئے ہیں۔ آپ 3 جون کو کرونا کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق پہلے سے موجود گردوں اور دیگر بیماریاں عود کر آئیں اور طبیعت سنبھل نہ سکی اور بالآخر قضائے الہٰی غالب آ گئی. آپ کے پسماندگان میں آپکی اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں، دو بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔

مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی درخواست ہے نیز اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انکا حامی و ناصر ہو۔

(ادارہ کی طرف سے تعزیت قبول کریں)

Read Previous

درخواست دعا

Read Next

ایم ٹی اے

Most Popular